اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد آج پاکستان پہنچ گئے جب کہ ان کی جانب سے بڑے معاشی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، وہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورے پر پہنچے ہیں، اماراتی ولی عہد کا اسلام آباد پہنچنے پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے خود ان کا نورخان ایئربیس پر استقبال کیا۔
وزیراعظم عمران خان خود گاڑی چلا کر مہمان کے ساتھ نورخان ایئربیس سے وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوگئے، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ولی عہد وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس کے بعد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جس میں پاکستان اور یواے ای تعلقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کی امداد اور سرمایہ کاری کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئیں گے جب کہ یو اے کی جانب سے پاکستان کے لیے معاشی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب کی طرح پاکستان کو امدادی پیکج فراہم کرے گا جس میں 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل اور 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھوائے جائیں گے، اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
The post یو اے ای کے ولی عہد پاکستان پہنچ گئے، معاشی پیکج کا اعلان متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2s7J8vQ
No comments:
Post a Comment