فاطمہ ثنا شیخ شاہ رخ خان کے ساتھ جلوے دکھانے کو تیار - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
فاطمہ ثنا شیخ شاہ رخ خان کے ساتھ جلوے دکھانے کو تیار

فاطمہ ثنا شیخ شاہ رخ خان کے ساتھ جلوے دکھانے کو تیار

Share This

ممبئی: دنگل اسٹار فاطمہ ثنا شیخ عامر خان کے بعد بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جلوے دکھائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم’سلیوٹ‘ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مقابل دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ کا نام زیرغور ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلمساز فاطمہ کی اداکاری سے کافی متاثر ہیں۔ اداکارہ فاطمہ آخری بار بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ ’فلم ٹھگ آف ہندوستان‘میں نظر آئی تھیں۔

فلم تو باکس آفس پر ناکام ہوگئی لیکن فلم میں فاطمہ ثنا شیخ کی پرفارمنس کو بے حد سراہاگیا، یہی وجہ ہے کہ بھاتی خلاباز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم’سلیوٹ‘کے ہدایت کار و پروڈیوسرز کنگ خان کے مقابل مرکزی کردار کے لیے فاطمہ کے نام پر غور کررہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان میری پہلی محبت ہیں

فاطمہ ثنا شیخ سے پہلے اداکارہ بھومی پانڈیکر کانام بھی فلم کی مرکزی اداکارہ کے طور پر لیاجارہاتھا جب کہ اداکارہ کرینہ کپور خان، وانی کپور اور پریانکا چوپڑا کانام بھی زیرغورتھا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ فاطمہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کریں گی بلکہ 17 سال قبل وہ فلم’ون ٹوکا فور‘میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرچکی ہیں اور اسی فلم کے دوران انہیں کنگ خان سے محبت ہوگئی تھی۔

The post فاطمہ ثنا شیخ شاہ رخ خان کے ساتھ جلوے دکھانے کو تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2LQIhJ1

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages