شام میں حکومتی و روسی فضائیہ کی بمباری میں 17 شہری جاں بحق - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
شام میں حکومتی و روسی فضائیہ کی بمباری میں 17 شہری جاں بحق

شام میں حکومتی و روسی فضائیہ کی بمباری میں 17 شہری جاں بحق

Share This

دمشق: شام میں حکومتی اور روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں 17 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں روسی اور شامی لڑاکا طیاروں نے باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے مشرقی الغوطہ میں فضائی حملے کئے جس میں 17 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

شامی ہیومن رائٹس مبصرکا کہنا ہے کہ روسی اور شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے مشرقی الغوطہ کے علاقے حمیریہ میں بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں جس میں 5 بچوں سمیت 17 افراد مارے گئے ہیں۔

الغوطہ پر باغی گروپوں کا 2013ء سے قبضہ چلا آرہا ہے جبکہ شامی فوج نے طویل عرصے سے اس کی ناکا بندی کررکھی ہے جس کی وجہ سے اس وقت وہاں رہ جانے والے چار لاکھ کے قریب افراد میں خوراک، ادویات  اور دوسری اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ شام میں مارچ 2011ء میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک سے شروع ہونے والی جنگ میں اب تک تین لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور لاکھوں اندرون اور بیرون ملک پناہ گزین کے طور پر رہ رہے ہیں۔

The post شام میں حکومتی و روسی فضائیہ کی بمباری میں 17 شہری جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EhZ6Y2

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages