سندھ میں رعشہ کے مریضوں کے دماغ میں پیس میکر لگانے کا عمل شروع - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
سندھ میں رعشہ کے مریضوں کے دماغ میں پیس میکر لگانے کا عمل شروع

سندھ میں رعشہ کے مریضوں کے دماغ میں پیس میکر لگانے کا عمل شروع

Share This

کراچی: سندھ میں پہلی مرتبہ رعشہ (کپکپاہٹ) کے مریضوں کے دماغ میں پیس میکر لگانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں پہلی مرتبہ رعشہ کے 2 مریضوں کو دماغ میں پیش میکر لگانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔  پیچیدہ نوعیت کے اس آپریشن کی سربراہی نیورو سرجن پروفیسر ستار ہاشم  کررہے ہیں جب کہ انہیں چین کے ماہرین کی بھی معاونت حاصل ہے۔

نیوروسرجن ستار ہاشم نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طبی تحقیق کاروں کی کاوش کے نتیجے میں ایک ایسی ڈیوائس تیار کی گئی ہے جس کو دماغ کے اندر نصب کرکے رعشہ (ہاتھوں کی کپکپاہٹ) ڈپریشن اور مرگی سمیت دیگر دماغی بیماریوں کا علاج ممکن ہوگیا ہے۔ جدید ترین تکنیک کے ذریعے دماغ کے اندر پیس میکر لگا کر ہاتھوں کی کپکپاہٹ کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔

ستار ہاشم کا کہنا تھا کہ جدید تکنیک کو کراچی کے نجی اسپتال میں پہلی بار متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس سے قبل پیس میکر دل کی دھڑکن کنٹرول کرنے کے لئے لگایا جاتا تھا تاہم اب دماغ میں پیس میکر لگا کر دماغی امراض کا علاج ممکن ہوا ہے۔ پیس میکر کو کنٹرول کرنے کے لئے ڈیوائس استعمال کی جائے گی مریض کے سر کے اندر ڈیوائس زندگی میں ایک بار لگائی جائے گی تاہمج ڈیوائس میں استعامل ہونے ولای بیٹری 7 سال بعد تبدیل کی جائے گی۔

The post سندھ میں رعشہ کے مریضوں کے دماغ میں پیس میکر لگانے کا عمل شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2m4E4Vp

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages