بشری مانیکا کون ہیں اورعمران خان سے پہلی ملاقات کب ہوئی؟ - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
بشری مانیکا کون ہیں اورعمران خان سے پہلی ملاقات کب ہوئی؟

بشری مانیکا کون ہیں اورعمران خان سے پہلی ملاقات کب ہوئی؟

Share This

 اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی بشری مانیکا سے تیسری شادی کی خبریں زیر گردش کر رہی ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی تیسری شادی ان کی روحانی رہنما بشری مانیکا کے ساتھ ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

عمران خان کی پہلی بار2015 میں این اے 154 (لودھراں) کے ضمنی انتخاب سے قبل بشریٰ مانیکا سے ملاقات ہوئی تھی۔ ان کی تیسری ممکنہ بیوی بشری مانیکا پانچ بچوں کی ماں ہیں، بشری مانیکا نے حال ہی میں اپنے سابق شوہرخاورفرید مانیکا سے خلع لی ہے، بشری مانیکا کی عمر50 سال کے لگ بھگ ہے اورتعلق پاکپتن کے وٹوخاندان سے ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تحریک انصاف نے عمران خان کی شادی سے متعلق اہم بیان جاری کردیا

بشری کے سابق خاوند خاورفرید مانیکا کسٹمز آفیسرہیں اوران کے والد غلام فرید مانیکا وفاقی وزیر رہے ہیں، بشری کے دو بیٹوں ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا نے 2013 میں ایچ ای سن کالج لاہور سے گریجوایشن مکمل کی اور اب بیرون ملک تعلیم حاصل کر ہے ہیں، تین بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی مہرو مانیکا رکن صوبائی اسمبلی میاں عطا مانیکا کی بہوہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیرمین عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی بشری مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے اوریہ بیان ریکارڈ کی درستگی کےلیے دیا جارہا ہے۔

The post بشری مانیکا کون ہیں اورعمران خان سے پہلی ملاقات کب ہوئی؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AALq8s

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages