پارلیمنٹ لاجز میں بیت الخلا کی صفائی پر 56 لاکھ روپے کے اخراجات کا انکشاف - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
پارلیمنٹ لاجز میں بیت الخلا کی صفائی پر 56 لاکھ روپے کے اخراجات کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں بیت الخلا کی صفائی پر 56 لاکھ روپے کے اخراجات کا انکشاف

Share This

 اسلام آباد: سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز میں بیت الخلا کی صفائی پر 56 لاکھ روپے کے اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔

سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں شروع ہوا جس میں پارلیمنٹ لاجز میں غیرقانونی طور پر دکانیں چلانے کا معاملہ زیر بحث آیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ لوگ بغیر دستاویزات کے یہاں دکانیں چلا رہے ہیں، آئندہ جو بھی دکان کا ٹھیکہ لے گا وہ کنٹریکٹ کے تحت لے گا، ہر دفعہ سی ڈی اے کہتا ہے پیسے نہیں ہیں جب کہ وزارت خزانہ کہتی ہے آپ تفصیلات نہیں دیتے اس لیے پیسے نہیں دیے جاتے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں باتھ رومز کی صفائی کے لیے 5.6 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس کے باتھ رومز بھی بہت گندے ہوتے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ آئندہ آپ خود چیک کریں گے، پارلیمنٹ لاجز کے باتھ رومز کی صفائی پرماہانہ ایک ملین سے زائدخرچ کر رہے ہیں۔

The post پارلیمنٹ لاجز میں بیت الخلا کی صفائی پر 56 لاکھ روپے کے اخراجات کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RGx7rD

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages