سعید خان کو پاکستان ہاکی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ   - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
سعید خان کو پاکستان ہاکی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ  

سعید خان کو پاکستان ہاکی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ  

Share This

سابق اولمپئین سعید خان کو پاکستان ہاکی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سابق اولمپئین کو پروہاکی لیگ کے دوران ٹیم مینجر کی ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے، حتمی منظوری صدر پی ایچ اے برگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر دیں گے۔ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ توقیر ڈار اور ٹیم مینیجر حسن سردار نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیا تھا۔

پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کے لیے کھلاڑی آج شام نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ پروہاکی لیگ 19 جنوری سے شروع ہو گی جس میں چار کنفڈریشنز کی 9 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، جون تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آسٹریلیا، بیلجیم، ہالینڈ، جرمنی، انگلینڈ، ارجنٹائن، اسپین، نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ دو فروری کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔پی ایچ ایف حکام کے مطابق دنیا کی بہترین ٹیموں کے ساتھ کھیلنے سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

The post سعید خان کو پاکستان ہاکی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QlnmhN

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages