مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پرمکمل اعتماد کا اظہارکردیا - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پرمکمل اعتماد کا اظہارکردیا

مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پرمکمل اعتماد کا اظہارکردیا

Share This

 اسلام آباد: حکومت اورمسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پرمکمل اعتماد کا اظہارکیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجا ظفرالحق کے چیمبرمیں چیئرمین صادق سنجرانی، قائد ایوان شبلی فراز اوراپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر پارلیمانی بزنس سمیت سینیٹ کے زیرالتواء امورپربات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران حکومت اورمسلم لیگ (ن) کی جانب سے صادق سنجرانی پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، راجا ظفرالحق نے یقین دہانی کرائی کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی خبروں میں صداقت نہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ کھوکھرنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہوجائیں تو چیئرمینی سینیٹ کوہٹایا بھی جاسکتا ہے۔

The post مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پرمکمل اعتماد کا اظہارکردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2CO2PyN

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages