لاہور میں سرکاری اراضی پر تعمیر کهوکهر پیلس خالی کرانے کا حکم - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
لاہور میں سرکاری اراضی پر تعمیر کهوکهر پیلس خالی کرانے کا حکم

لاہور میں سرکاری اراضی پر تعمیر کهوکهر پیلس خالی کرانے کا حکم

Share This

 لاہور: سپریم کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو کهوکهر برادران کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سرکاری اراضی پر ان کا تعمیر کردہ کهوکهر پیلس بھی خالی کرانے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں شہریوں کی جائیدادوں پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کهوکهر برادران کے قبضوں کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی تو افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے ملزمان کی جائیدادوں اور کهوکهر پیلس سے متعلق اپنی رپورٹ بھی جمع کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی ارکان اسمبلی افضل کھوکھر اور سیف الملوک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

سپریم کورٹ نے کهوکهر پیلس خالی کرانے اور اینٹی کرپشن کو اپنی رپورٹ کی روشنی میں کهوکهر برادران کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن کهوکهر پیلیس سے قبضے ختم کروا کر 10 دن میں رپورٹ پیش کرے، ملزمان کے خلاف کرپشن کے مقدمے درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

اینٹی کرپشن رپورٹ میں بتایا گیا کہ کهوکهر پیلس میں شامل 40 کنال سرکاری اراضی پر کهوکهر برادران کا قبضہ ہے، کهوکهر پیلس مختلف افراد سے زبردستی خریدی ہوئی مشترکہ کهاتے پر تعمیر ہے، ملزمان نے 10 افراد میں سے صرف 1 کو ادائیگی کر کے باقیوں کو بهگا دیا، انہوں نے آپ کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ضمانتیں کرا رکهی ہیں، ان کا خیال ہے کہ آپ کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں کوئی نہیں پوچهے گا۔

یہ بھی پڑھیں: زمینوں پر قبضہ؛ (ن) لیگی ایم این اے افضل کھوکھر سپریم کورٹ سے گرفتار

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ہم مشترکہ کهاتا توڑ رہے ہیں، ملزمان کهوکهر پیلس خالی کرکے اپنا سامان اٹهالیں، وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کی طرح کهوکهر پیلس میں بهی کوئی تعلیمی ادارہ قائم کروا دیتے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قبضے کا کلچر کهوکهر برادران نے متعارف کروایا ہے، ان کی مرضی کیخلاف وہاں مکهی بهی پر نہیں مار سکتی، پاکستان میں یہ بدمعاشی نہیں چلنے دوں گا، ایسے لوگوں نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے، یہ جو آنکهیں جهکائے کهڑے ہیں، مجهے پتہ ہے انہوں نے بعد میں میرے ساتھ کیا کرنا ہے۔

The post لاہور میں سرکاری اراضی پر تعمیر کهوکهر پیلس خالی کرانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RAMG8e

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages