کیلیفورنیا: گولڈن گلوب ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب کل امریکی شہر کیلیفورنیا میں منعقد کی جائے گی جب کہ آج ریڈ کارپٹ سجادیاگیا ہے۔
76 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی سینڈرہ اوہ اور ایڈم سیمبرگ کریں گے، تین فلمیں سب سے زیادہ کیٹیگریز کے لیے نامزد ہیں۔ بہترین ڈراما فلم کے لیے فلم”بلیک پینتھر”، “اے؛ اسٹار از بورن”، “اف بیل اسٹریٹ کڈ ٹاک”، “بوہیمیان راپسوڈی” اور”بلیک کلینسمین” کی نامزدگی ہے۔
بہترین اداکارہ کے لیےفلم “اے؛ اسٹار از بورن” سے لیڈی گاگا، فلم “ڈسٹرائیر”سے نکول کیڈمن، “دی وائف” سے گلین کلوز، “کین یو ایور فورگیو می” سے اداکارہ میلیسا مک کارتھی اور” اے؛ پرائیویٹ وار” سے روزامنڈ پائک کو نامزد کیا گیا ہے۔
بہترین اداکار کے لیے “اے؛ اسٹار از بورن”کے بریڈلے کوپر، فلم “ایٹ ایٹرنیٹی گیٹ” کے ولیم ڈافو، “بوائے ایریزڈ” کے لیوکاس ہیڈجیز، “بوہیمیان راپسوڈی” کے رامی اور فلم “بلیک کلینسمین” کے جان ڈیوڈ واشنگٹن کی نامزدگی سرفہرست ہے۔
The post گولڈن گلوب ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب کا ریڈ کارپٹ کیلیفورنیا میں سج گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2C3HHD4
No comments:
Post a Comment