بلوچستان اسمبلی کےحلقہ پی بی 26 پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
بلوچستان اسمبلی کےحلقہ پی بی 26 پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ

بلوچستان اسمبلی کےحلقہ پی بی 26 پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ

Share This

کوئٹہ: صوبائی اسمبلی بلوچستان کے حلقے پی بی 26 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 26 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جب کہ پولیس اور ایف سی کے 5 ہزارسے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

ضمنی انتخاب کے لیے 49 پولنگ اسٹیشنز اور 172 بوتھ قائم کیے گئے ہیں، حلقے میں ووٹرز کی تعداد 57 ہزار 675 ہے، پی بی 26 پر متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا ولی ترابی سمیت 18 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

The post بلوچستان اسمبلی کےحلقہ پی بی 26 پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ThFdYI

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages