لاہور: 25 جولائی کے لئے انتخابی انتظامات حتمی مراحل میں پہنچ گئے ہیں اور انتخابی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کی آئندہ جمہوری حکومت کی قسمت کا فیصلہ 25 جولائی کو ہوگا، الیکشن کمیشن سے ریٹرنگ افسران کے پاس انتخابی سامان پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔ انتخابی سامان میں بیلٹ پیپرز اور بیلٹ بکس کے علاوہ دیگر تمام سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ انتخابی سامان میں انتخابی فہرستیں پولنگ کے دن ااستعمال ہونے والے تھیلے ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اسکرین، انمٹ سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے۔
انتخابی سامان کو ریٹرنگ افسران کا عملہ الگ الگ فی پولنگ اسٹیشن پیک کرے گا اور پریزائیڈنگ افسران کو دے گا، یہ انتخابی سامان 24 جولائی کو پریزایڈنگ افسران کو دیا جائے گا۔
دوسری جانب عام انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے، لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں آج لاہور منتقل کئے جائیں گے، اس سلسلے میں سینئر سول جج دلدار شاہ کی سربراہی میں ٹیم اسلام آباد گئی تھی جہاں 3 رکنی ٹیم بیلٹ پیپرز پریس فاؤنڈیشن سے وصول کرے گی۔ ٹیم کے ساتھ پاک فوج کے جوان اور ایلیٹ فورس کے جوان بھی ساتھ ہوں گے۔
The post انتخابی سامان کی ترسیل شروع، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L86Mo0
No comments:
Post a Comment