اسلام آباد میں بارش، الیکشن کمیشن بھی پانی پانی - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
اسلام آباد میں بارش، الیکشن کمیشن بھی پانی پانی

اسلام آباد میں بارش، الیکشن کمیشن بھی پانی پانی

Share This

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کردیا ہے اور بارش کا پانی الیکشن کمیشن کی عمارت میں داخل ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بارش کا سلسلہ جاری ہے لیکن انتخابات کی تیاریوں میں مصروف الیکشن کمیشن آف پاکستان بارش سے بچنے کی تیاری کرنا بھول گیا۔ عقبی نالے کا پل نہ بننے کی وجہ سے مون سون کی بارشوں نے الیکشن کمیشن کو ڈبو دیا، بارش کا پانی الیکشن کمیشن کی عمارت میں داخل ہوگیا ہے۔ گراؤنڈ فلور پر ہر جانب پانی ہی پانی ہے۔ عمارت کی لفٹ اور میٹنگ روم میں دو فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا ہے۔ بارش کا پانی الیکشن کمیشن کے واحد کانفرنس ہال میں بھی داخل ہوگیا، بارش کےباعث کانفرنس ہال میں لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر تباہ اور برقی آلات شدید متاثر ہوئے ہیں، پانی بھر جانے سے الیکشن کمیشن کی واحد لفٹ ناکارہ ہوگئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ملازمین عمارت سے واٹر پمپ کے ذریعے پانی نکالنے کے لیے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں، دوسری جانب سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چیئرمین سی ڈی اے اور سیکرٹری کیڈ سے ملاقات کرکے انہیں ضروری انتطامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ بارش میں بھی ای سی پی میں جمع شدہ پانی کے باعث کافی نقصان ہوا تھا، سی ڈی اے کو اس معاملے کا نوٹس لینے کے لیے خط بھی لکھا گیا۔

The post اسلام آباد میں بارش، الیکشن کمیشن بھی پانی پانی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uyINnm

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages