کراچی: سونے کی قیمتوں میں ہفتہ کواضافہ ریکارڈ کیاگیا اور تولہ قیمت ایک بار پھر 60ہزار روپے کے قریب پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 1224 ڈالر فی اونس ہونے پر تولہ اور 10گرام قیمتیں بالترتیب 600اور 514 روپے بڑھ گئیں جس کے نتیجے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں تولہ قیمت 59 ہزار 800اور 10گرام 51 ہزار 268 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت 765 اور 10 گرام 655.86 روپے پر برقرار رہی۔
The post سونے کی تولہ قیمت ایک بار پھر 60ہزار روپے کے قریب پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LtWi1k
No comments:
Post a Comment