کراچی: پاکستان کی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ اور دی نیدرلینڈز کے رائل ووپاک نے حصص کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ اور دی نیدرلینڈز کے اعلان کے تحت ایلنجی ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ (ای پی ٹی ایل) میں ووپاک 29 فیصد شیئر حاصل کرے گا، یہ ایل این جی سہولت پورٹ قاسم میں موجود اینگرو ووپاک کیمیکل ٹرمینل کے ساتھ واقع ہے جو 2015 سے فعال اور پاکستان میں ایل این جی کی درآمدات کی پہلی سہولت ہے، اس میں ایل این جی جیٹی اور ساڑھے7 کلو میٹر ہائی پریشر گیس پائپ لائن بھی شامل ہے۔
یہ پائپ لائن ای ای ٹی پی ایل کے واحد صارف اور حکومت پاکستان کی زیر ملکیت ادارے سوئی سدرن گیس کمپنی کے گرڈ سے منسلک ہے، ای ای پی ٹی ایل کو فلوٹنگ اسٹوریج اور ری گیسی فکیشن یونٹ(ایف ایس آر یو) کا 15 سالہ ٹائم چارٹر بھی حاصل ہے۔
اس ٹرانزیکشن کے مکمل ہونے کے بعد ای ٹی پی ایل میں اینگرو کارپوریشن، ووپاک اور انٹرنیشنل فنانش کارپوریشن شیئرپولڈرز ہوں گے،ان شیئرز کے حصول کے ساتھ چند شرائط کا بھی اطلاق ہو گا جس میں 2018 کی چوتھی سہ ماہی میں کسٹمری ریگولیٹری اور شیئرہولڈرز کی منظوری اور کلوزنگ عمل میں لائی جائے گی۔
The post ڈچ کمپنی ایلنجی ٹرمینل میں 29 فیصد حصص خریدے گی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LoYhE7
No comments:
Post a Comment