امریکی صدر ایران سے جوہری معاہدے پر آج اہم اعلان کریں گے - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
امریکی صدر ایران سے جوہری معاہدے پر آج اہم اعلان کریں گے

امریکی صدر ایران سے جوہری معاہدے پر آج اہم اعلان کریں گے

Share This
 واشنگٹن: 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کی تجدید کا حصہ بننے سے متعلق آج اہم اعلان کریں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کی 12 مئی کو ہونے والی تجدید کا حصہ رہنے یا علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان وہ آج ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔ قبل ازیں برطانیہ اور فرانس نے امریکا کو راضی کرنے کے لیے کئی بار رابطے کیے تھے۔

مائیکرو بلاگنگ کی ویب سایٹ ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے سے متعلق اپنے فیصلے کا اعلان کل ( منگل) کو وائٹ ہاؤس سے کروں گا۔ امریکی صدر اس سے قبل جوہری معاہدے کو ناقص قرار دے کر معاہدے سے علیحدگی کا عندیہ دے چکے ہیں جس پر برطانیہ اور فرانس نے امریکا کو منانے کی بھی کوشش کیں۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی صدر ذاتی وجوہات کو جواز بنا کر آئندہ ماہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبردار ہوجائیں گے۔ امریکی صدر کی جانب سے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے بیان پر ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے معاہدہ ختم کیا تو اسے پشیمانی کا سامنا کرنا ہوگا۔

 

 

واضح رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی قوتوں نے ایران پر سخت عالمی پابندیاں عائد کی تھیں تاہم 2015 میں ایک معاہدے کے تحت ایران نے جوہری پروگرام کو شفاف اور محدود رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر پابندیوں میں نرمی کردی گئی تھی ۔ ایران سے ہونے والے عالمی جوہری معاہدے پر امریکا، برطانیہ، چین، جرمنی، فرانس اور روس نے دستخط کیے تھے۔

The post امریکی صدر ایران سے جوہری معاہدے پر آج اہم اعلان کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HWrcyp

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages