بھارتی سکھ یاتریوں کی واپسی؛ اسلام قبول کرنے والی خاتون پاکستان میں ہی ٹھہر گئیں - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
بھارتی سکھ یاتریوں کی واپسی؛ اسلام قبول کرنے والی خاتون پاکستان میں ہی ٹھہر گئیں

بھارتی سکھ یاتریوں کی واپسی؛ اسلام قبول کرنے والی خاتون پاکستان میں ہی ٹھہر گئیں

Share This

لاہور: بیساکھی میلہ اورخالصہ جنم منانے پاکستان آئےبھارتی سکھ یاتری آج واپس لوٹ گئے ہیں تاہم اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنیوالی بھارتی خاتون کو واپس نہیں بھیجا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 1700 کے قریب بھارتی سکھ یاتریوں کولاہورریلوے اسٹیشن سے اسپیشل ٹرین کے ذریعے بھارت روانہ کیا گیا، سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر، ڈپٹی ڈائریکٹرشرائن عمران خان ، سردارتارا سنگھ اوربشن سنگھ سمیت دیگررہنماؤں نے بھارتی مہمانوں کوالوداع کیا، بھارتی سکھ یاتریوں کو خاص سروپے اورتحائف دے کررخصت کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا، بھارتی خاتون

سکھ یاتریوں کے جتھہ لیڈر سردار گورمیت سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان حکومت، ای ٹی پی بی اور عوام کا شکریہ اداکیا، ان کا کہنا تھا پاکستان ان کا دوسرا گھرہے، وہ جب بھی یہاں آتے ہیں ڈھیروں پیار اورخوشیاں لیکرواپس جاتے ہیں، بھارتی خاتون کے اسلام قبول کرنے اورپاکستانی نوجوان سے شادی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا یہ اس خاتون کرن بالا کا ذاتی معاملہ ہے، اب حکومت پاکستان نے اس کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کا کہنا ہے کرن بالا ( آمنہ ) نے کیونکہ پاکستانی شہریت اور ویزا میں توسیع کےلیے وزارت داخلہ کو درخواست دے رکھی ہے جب تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوتا اس خاتون کو یہاں رہنے کی اجازت دی جائے گی، انہوں نے توقع ظاہرکی کہ بھارت بھی پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کریگا۔

The post بھارتی سکھ یاتریوں کی واپسی؛ اسلام قبول کرنے والی خاتون پاکستان میں ہی ٹھہر گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vFGwdl

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages