گوگل کا ’چیٹ‘ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
گوگل کا ’چیٹ‘ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

گوگل کا ’چیٹ‘ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

Share This

کیلی فورنیا: گوگل نے واٹس ایپ اور ایپل کے آئی میسیج کے مدمقابل ٹیکسٹ میسیج سروس ’چیٹ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل اینڈرائیڈ فون کے لیے ٹیکسٹ میسیج سروس متعارف کرا رہی ہے۔ گوگل کی ’چیٹ‘ سروس روایتی ایس ایم ایس کی طرح کام کرے گی تاہم واٹس ایپ کی طرح پیغام پڑھے جانے کے بعد بھیجنے والے کو آگاہ کر دیا جائے گا اسی طرح جواب دینے والا ٹائپنگ کر رہا ہوگا تو یہ بھی پیغام بھیجنے والے کو پتا چل جائے گا۔

گوگل کی ’چیٹ‘ سروس میں ہائی ریزولیشن والی تصاویر اور گروپ چیٹ بھی کی جاسکیں گی تاہم اگر پیغام وصول کرنے والا گوگل ’چیٹ‘ سروس آپشن استعمال نہیں کر رہا ہوگا تو پیغام سادہ ٹیکسٹ میسیج میں تبدیل ہوجائے گا۔ پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے انٹرنیٹ کا ڈیٹا استعمال ہوگا تاہم ابھی گوگل نے اس آپشن کے متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

ماہرین کے مطابق گوگل کی جانب سے میسیجنگ ایپلی کیشن کے بجائے ’چیٹ‘ فیچر کی لانچنگ معنی خیز اور حریفوں کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں آنا ہے جسے گوگل استعمال کرنے والے صارفین اینڈرائیڈ فونز پر استعمال کر سکیں گے۔

اسی طرح گوگل ’چیٹ‘،  واٹس ایپ، آئی میسیج اور فیس بک میسنجرز کے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر کے مقابلے کی فضا قائم کردے گا، گوگل کو اس فیچر کے لیے آر سی ایس کی معاونت حاصل ہوگی۔

The post گوگل کا ’چیٹ‘ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Hm8IDq

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages