نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوار کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوار کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوار کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Share This

 کراچی: نقیب اللہ قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے راؤ انوار سمیت 10 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر 2 مئی تک جیل بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور اس کے قریبی ساتھی شکیل فیروز سمیت 10 گرفتار ملزمان کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔ مقدمے کے تفتیشی افسر ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان احمد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے راؤ انوار اور شکیل فیروز سمیت تمام ملزمان کو 2 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں: راؤ انوار کو وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش

ملزمان میں ڈی ایس پی قمر احمد شیخ، کانسٹیبل عبدالعلی، شفیق احمد، غلام نازک، سب انسپکٹر یاسین، اے ایس آئی سپرد حسین، اللہ یار، ہیڈ کانسٹیبل اقبال، خضر حیات اور کانسٹیبل ارشد علی شامل ہیں۔ گزشتہ سماعت میں عدالت نے ملزم راؤ انوار کو 30 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ نقیب اللہ قتل کیس میں 13 پولیس افسران اور اہلکار مفرور ہیں۔

The post نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوار کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2F2jwEt

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages