ملیریا کے خاتمے کیلیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنی ہوگی، بل گیٹس - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
ملیریا کے خاتمے کیلیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنی ہوگی، بل گیٹس

ملیریا کے خاتمے کیلیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنی ہوگی، بل گیٹس

Share This

 لندن: مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے کہا ہے کہ ملیریا جیسے موذی مرض کو ختم کرنے کے لیے مچھروں کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی کرنا ضروری ہوگیا ہے جس میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں ہونے والی ’ملیریا سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ملیریا کے خاتمے کے لیے دنیا کو وہ کام کرنے ہوں گے جو اس سے قبل نہیں ہو سکے جیسا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، جس کی مدد سے مچھروں کی حرکات اور افزائش کی نگرانی کی جا سکے۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ڈرون اور سٹیلائٹ کے ذریعے مچھروں کی نگرانی کو ممکن بنایا جا سکے گا اس لیے ملیریا کے خاتمے کے لیے مائیکرو سافٹ نے 2 ارب ڈالر کی رقم مختص کی ہے تاکہ صرف 2016ء میں 4 لاکھ 45 ہزار افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والی اس بیماری کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر اس مرض سے نجات حاصل کرنا ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ ملیریا کے خاتمے کے لیے منعقدہ اس سربراہی اجلاس میں شہزادہ چارلس، 16 ریاستوں کے سربراہان اور معروف تاجروں نے شرکت کی اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔

The post ملیریا کے خاتمے کیلیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنی ہوگی، بل گیٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HfdYMN

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages