عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی ہیں دیکھتے ہیں کیا نتیجہ آتا ہے، نواز شریف - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی ہیں دیکھتے ہیں کیا نتیجہ آتا ہے، نواز شریف

عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی ہیں دیکھتے ہیں کیا نتیجہ آتا ہے، نواز شریف

Share This

 لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی ہیں لیکن معلوم نہیں استثنیٰ ملے گا یا نہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز کے ساتھ ملاقاتیں ہو رہی ہیں، وہ کافی کمزور بھی ہوگئی ہیں، ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ اہلیہ کے پاس وقت گزاروں، ہم نے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی ہیں لیکن معلوم نہیں استثنیٰ ملے گا یا نہیں، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ آتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کلثوم نواز طبیعت بگڑنے پر دوبارہ لندن سے کلینک میں داخل

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، کلثوم نواز کو گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر دوبارہ لندن کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کو امید تھی کہ  کیموتھراپی کے 6 سیشن ہونے کے بعد وہ صحتیابی کی جانب بڑھیں گی مگر صحت کی ریکوری ڈاکٹروں کی توقع کے مطابق نہیں ہورہی۔

The post عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی ہیں دیکھتے ہیں کیا نتیجہ آتا ہے، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vqqaEY

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages