خواتین اوربچوں کیلئے خدمات پرشاہ رخ خان کیلئے کرسٹل ایوارڈ - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
خواتین اوربچوں کیلئے خدمات پرشاہ رخ خان کیلئے کرسٹل ایوارڈ

خواتین اوربچوں کیلئے خدمات پرشاہ رخ خان کیلئے کرسٹل ایوارڈ

Share This

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو 24 ویں کرسٹل ایوارڈ سے نوازدیا گیا یہ ایوارڈ انہیں خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیےانجام دی جانے والی خدمات کے عوض دیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو گزشتہ روز سوئزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم میں 24 ویں کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے یہ ایوارڈ انہیں بھارت میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے خدمات سرانجام دینے پر دیا گیا ہے۔ ایوارڈ لیتے وقت شاہ رخ خان نے عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئےکہا کہ انہیں ایک چھوٹے سے کام کے لیے اتنا بڑا ایوارڈ لیتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کنگ خان نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا

بھارتی میڈیا کے مطابق سوئزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے تعاون سے ہر سال ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں دنیا بھر میں سماجی خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

ایوارڈ لیتےوقت شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کے بعد وہ اپنے کام کو مزید جوش کے ساتھ کریں گے۔

شاہ رخ خان بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے شہرت تو رکھتے ہی ہیں، تاہم ان کی زندگی کے اس پہلو کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ  وہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے بھی سماجی طور پر بہت زیادہ سرگرم رہتے ہیں۔ کنگ خان غیر منافع بخش تنظیم ’’میرفاؤنڈیشن‘‘کے بانی ہیں یہ ادارہ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خواتین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ان کی قانونی مددکرتا ہے اس کے علاوہ ان کی پیشہ ورانہ تربیت کرکے ان کی بحالی اور روزگار حاصل کرنے میں بھی تعاون کرتا ہے۔

خواتین کی مدد کرنے کے علاوہ ’’میرفاؤنڈیشن‘‘ کا ادارہ کینسر میں مبتلا بچوں کو اسپتال میں مفت طبی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔ اس موقعے پر شاہ رخ خان نے اپنی زندگی میں موجود خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’’میں اپنی بہن، بیوی اور اپنی بیٹی کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی‘‘۔

اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر سوئزر لینڈ میں گزارے گئے حسین لمحوں کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیا۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے اپنے مشہور پوز کی تصویر شیئر کی اور لکھا ’’سوئزرلینڈ میں آکے یہ نا کیا تو کیا کیا؟

واضح رہے کہ اس تقریب میں شاہ رخ خان کے علاوہ ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ بلینچیٹ اور برطانوی موسیقار سر ایلٹن جان کو بھی ایوارڈ دیا گیا ہے۔

The post خواتین اوربچوں کیلئے خدمات پرشاہ رخ خان کیلئے کرسٹل ایوارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Bnbbto

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages