بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹ کی ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم تو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کرپشن کی محض ایک جھلک ہے اور اگر وہ بے گناہ ہیں تو تمام الزامات کا بہادری سے سامنا کریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹوئٹ کیا کہ شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا فراڈ تو ابھی آغاز ہے، نیب نے تحقیقات شروع کیں تو سستی روٹی، میٹرو، دانش اسکول اور اورنج ٹرین کے حوالے سے کئی گھپلے منظر عام پر آئیں گے جنہیں ابھی تک چھپا کررکھا گیا ہے۔
عمران خان نے کہا شہباز شریف نے ابھی سے رونا شروع کردیا ہے، میں سپریم کورٹ کے سامنے ایک سال تک پیش ہوتا رہا، اگر وہ بے گناہ ہیں تو تمام الزامات کا بہادری کے ساتھ سامنا کریں، جس طرح میں نے کیا اور خود کو بے گناہ ثابت کریں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: آشیانہ اسکیم کرپشن کیس؛ شہباز شریف سے نیب کی ڈیڑھ گھنٹے تفتیش
واضح رہے کہ نیب نےگزشتہ روز آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نوٹس بھجوایا تھا، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف نے پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مستحق ٹھیکیدار چوہدری لطیف کا ٹھیکہ منسوخ کرکے لاہور کاسا کو ٹھیکے سے نوازا، جس سے خزانے کو 19 کروڑ 30 لاکھ روپے نقصان پہنچا جب کہ آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ ایل ڈی اے کو دینے سے قومی خزانے کو 71 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔
The post شہباز شریف کی کرپشن کی آشیانہ اسکیم صرف ایک جھلک ہے، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2n2gFFo
No comments:
Post a Comment