سپریم کورٹ نے راؤانوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
سپریم کورٹ نے راؤانوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے راؤانوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا

Share This

 اسلام آباد: عدالتِ عظمیٰ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود ہلاکت کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایس ایس پی راؤ انوار کی دبئی فرار کی کوشش ناکام

عدالت نے نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت میں نامزد مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کو حکم دیا کہ راؤانوار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جائے جب کہ عدالت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ممبران کو بھی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ کیس کی سماعت کراچی رجسٹری میں ہوگی۔

واضح رہے کہ راؤ انوار نے آج اسلام آباد سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی تھی تاہم اسے ناکام بنادیا گیا ہے۔

 

The post سپریم کورٹ نے راؤانوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Bnb1SO

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages