نیویارک: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ برسوں سے امریکا کےساتھ ڈبل گیم کھیل رہا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ کئی برسوں سے ڈبل گیم کھیلتارہا جو اب ناقابل قبول ہے، وہ ہمارے ساتھ کام بھی کرتے ہیں لیکن دوسری طرف دہشت گردوں کو پناہ بھی دیتے ہیں جو افغانستان میں ہمارے فوجیوں پر حملے کرتے ہیں، امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے کہیں زیادہ تعاون چاہتا ہے۔
نکی ہیلی نے واضح کیا کہ امریکا نے پاکستان کی 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے اوریہ اقدام اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں قرارداد سے نہیں بلکہ دہشتگردوں کو پناہ د ینے کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کو مزید اقدامات کرتے دیکھنا چاہتے ہیں اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں پاکستان کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ نکی ہیلی کے اس بیان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ گذشتہ ڈیڑھ دہائی میں اربوں ڈالر کی امداد لینے کے باوجود پاکستان نے امریکہ کو سوائے جھوٹ اور دھوکے کے کچھ نہیں دیا ہے۔
The post پاکستان برسوں سے امریکا کے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہا ہے، امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DUzqRc
No comments:
Post a Comment