ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو ’’ہاں‘‘کردی - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو ’’ہاں‘‘کردی

ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو ’’ہاں‘‘کردی

Share This

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفیٰ کو ’’ہاں‘‘ کردی ہے۔

یقیناً ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے مداح سوچ رہے ہوں گے کہ کیا دونوں شادی کرنے والے ہیں اور ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو شادی کے لیے’’ہاں‘‘ کی ہے، لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو شادی کے لیے نہیں کی بلکہ ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے ہاں کی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کا سلمان خان ہوں

دراصل چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کی گیم شو’’جیتوپاکستان‘‘میں شرکت کی تھی اور وہاں دونوں نے مل کر خوب ہلہ گلہ کیا۔ ماہرہ اورفہد کو پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ دیکھ کر دونوں کے مداح بھی بے حد پرجوش نظر آئے جب کہ ایک صارف نے تو ٹوئٹر پر دونوں کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پرکشش مردوں میں نامزد ہونا قیامت کی نشانی ہے

فہد مصطفیٰ کو بھی یہ آئیڈیا بے حد پسند آیا اور انہوں نے ماہرہ خان سے پوچھا ’’بولو ہاں کہ نا‘‘جس پر ماہرہ خان نے ’’ہاں‘‘کہتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔

واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ اورماہرہ خان کا شمار پاکستان شوبز کے نمبرون فنکاروں میں ہوتا ہے دونوں اب تک متعدد فلموں میں کام کرچکے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں نے ابھی تک ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کیاجب کہ مداح دونوں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے  کے لیے بے تاب ہیں اور اب ماہرہ خان کی’’ہاں‘‘ سے دونوں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے مواقع بڑھ گئے ہیں۔

The post ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو ’’ہاں‘‘کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EI0ZAj

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages