رمضان شوگر ملز ریفرنس؛شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
رمضان شوگر ملز ریفرنس؛شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

رمضان شوگر ملز ریفرنس؛شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Share This

 لاہور: احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف کی ایک دن کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی، حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش ہو گئے تاہم شہباز شریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہو سکے، شہباز شریف کے وکیل نے ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست عدالت میں جمع کروائی۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں شہباز شریف کے ٹیسٹ کی سہولت ہی میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں بیرون ملک رکنا پڑ رہا ہے، شہباز شریف کا 7 جون کو ٹیسٹ ہونا ہے جس کی رپورٹ آتے ہی شہباز شریف واپس آجائیں گے۔

نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے استثنیٰ کی درخوات کے خلاف اپنے جوابی دلائل میں موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک گئے، ملزم کی جانب سے بار بار حاضری سے استثنی کی درخواست دے دی جاتی ہے جب کہ عدالت کے سامنے آشیانہ اقبال اسکینڈل کے دیگر ملزمان اور گواہان ہر سماعت پر موجود ہوتے ہیں، ملزم کی حاضری سے استثنی کی بار بار کی درخواستوں کی وجہ سے کیس کا ٹرائل رکا ہوا ہے۔

عدالت نے شہباز شریف کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کو ہدایت کی کہ وہ شہباز شریف سے ہدایات لے کر آئیں کہ وہ کس حتمی تاریخ کو عدالت کے روبرو پیش ہوں گے۔ عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل کی سماعت بھی 28 مئی تک ملتوی کر دی۔

The post رمضان شوگر ملز ریفرنس؛شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Etbw1W

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages