لاہور: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی کارکردگی ٹی وی کی سرخیوں اور اخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کی جدوجہد سے پنجاب کے عوام پر دہائیوں سے مسلط استحصالی نظام اور شخصیت پرستی کا خاتمہ ممکن ہوا۔ شہباز شریف کی کارکردگی ٹی وی ہیڈ لائنز اور اخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ گروتھ اسٹریٹجی 2023 سے ترقی کے ثمرات صوبے کےہر شہری تک پہنچیں گے، گروتھ اسٹریٹجی 2023 وزیراعظم کے مشن اور وژن کی تکمیل کی جانب اہم اقدام ہے۔صوبے میں غربت کی سطح کم کرنے، پسماندہ علاقوں، زراعت کی ترقی، بے روزگاری کا خاتمہ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تعلیم اور صحت کے شعبوں کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔
دوسری جانب فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانو ں کی لوٹ مار نے معیشت کا بیڑا غرق کیا۔ سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دیا ہے۔ ان کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
The post شہباز شریف کی کارکردگی ٹی وی سرخیوں اور اشتہارات تک ہی محدود تھی، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VPsWMb
No comments:
Post a Comment