کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز آج مد مقابل ہوں گے - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز آج مد مقابل ہوں گے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز آج مد مقابل ہوں گے

Share This

 دبئی: پاکستان سپرلیگ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون ملتان سلطانز مد مقابل ہوں گے۔

پاکستان سپرلیگ تھری کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے اور کانٹے کے میچ عرب کے صحرامیں جاری ہیں، آج پوائنٹس ٹیبل  پر پانچویں نمبر پر موجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوڑ میں سب سے آگے ملتان سلطانز سے جیتنے کے لیے کوشش کرے گی، ملتان سلطانز نے 6 میں سے 4 جب کہ کوئٹہ نے  5 میں سے 2 میچ جیتے ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ان کی ٹیم  مقابلے کے لیے تیار ہے اور گزشتہ میچ میں کی گئی غلطیوں پر قابو پالیں گے۔ ملتان سلطانز میں ٹاپ کے بلے باز اور بولرز ہیں تو گلیڈی ایٹرز کے پاس عمر امین، کیون پیٹرسن، ریلی روسو، سرفراز احمد  اور محمد نواز موجود ہیں۔

گزشتہ رات ہائی  اسکورنگ میچ میں  ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 19 رنز سے شکست دی تھی، صہیب مقصود کے 85 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت ملتان نے 183 بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی 164 رنز ہی بنا سکی۔

The post کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز آج مد مقابل ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Hejlay

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages