قادیانیوں اور مذہب تبدیل کرکے بیرون ملک سفر کرنے والوں کا ریکارڈ پیش - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
قادیانیوں اور مذہب تبدیل کرکے بیرون ملک سفر کرنے والوں کا ریکارڈ پیش

قادیانیوں اور مذہب تبدیل کرکے بیرون ملک سفر کرنے والوں کا ریکارڈ پیش

Share This

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ختم نبوت ﷺ سے متعلق شقوں کے حوالے سے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 9 مارچ کو سنایا جائے گا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے ختم نبوت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر شماریات ڈویژن نے قادیانیوں کا 1981 اور 1998 کی مردم شماری سمیت 2017 کی مردم شماری کا عارضی ریکارڈ بھی جمع کرادیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 1974 کے بعد کی مردم شماریوں کا ریکارڈ پیش کیا گیا  جب کہ ایف آئی اے کی جانب سے مذہب تبدیل کر کے بیرون ملک سفر کرنے والے 6 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی ٹریول ہسٹری بھی عدالت میں پیش کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قادیانیوں کا 70 سال کا ریکارڈ طلب

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نہ کسی کے خلاف ہیں نہ اقلیتوں کے حقوق سلب کررہے ہیں، شناخت ظاہر نہ کرنا ریاست کے ساتھ دھوکا ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی نے کہا کہ ختم نبوت حلف نامے کی 2002 کی شقوں کو پہلے سے بہتر انداز میں بحال کردیاگیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مسلمانوں کی دستاویزات میں مذہب کی تبدیلی پر پابندی

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت نے کسی اسپیکر اسمبلی کو نوٹس نہیں بھیجا، ہم اپنی آئینی حدود سے آگے نہیں جائیں گے، غلط تاثر ابھرا ہے لگتا ہے ان کو اصل پوزیشن کا علم نہیں، ہم نے سینیٹ کی وہ معلومات مانگی ہیں جو ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں، اگر معلومات طلب کرنا مداخلت ہے تو ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیں، عدالت نے دوران سماعت مختلف مذہبی اسکالرز اور معاونین کے دلائل بھی سنے، دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو 9 مارچ کو سنایا جائے گا۔

The post قادیانیوں اور مذہب تبدیل کرکے بیرون ملک سفر کرنے والوں کا ریکارڈ پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FhIi8z

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages