نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی درخواست قابلِ سماعت قرار - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی درخواست قابلِ سماعت قرار

نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی درخواست قابلِ سماعت قرار

Share This

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق وزیرِاعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف نے 25 اگست کو لاہور میں تقریر کے دوران توہین عدالت کی، انہوں نے عدلیہ اور طاقت کے گٹھ جوڑ کی بات کی جو توہین عدالت ہے۔  عدالت نے 26 فروری کو درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: توہین عدالت کی درخواست خارج

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس عامرفاروق کا تحریرکردہ محفوظ فیصلے کا حکم جاری کردیا ہے، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئین کسی کو حق نہیں دیتا کہ ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کرے، عدالت نے سابق وزیرِاعظم کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی اور نوازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے جب کہ  سیکرٹری اطلاعات، پیمرا اور پریس کونسل پاکستان سے بھی 19 اپریل تک جواب طلب کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: توہین عدالت کی انٹرا کورٹ اپیل خارج

 

The post نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی درخواست قابلِ سماعت قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2IcjUmT

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages