یہ ہیں پاکستان کے نمائندے جہاں فائدہ ہوا وہاں کی شہریت لے لی، چیف جسٹس - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
یہ ہیں پاکستان کے نمائندے جہاں فائدہ ہوا وہاں کی شہریت لے لی، چیف جسٹس

یہ ہیں پاکستان کے نمائندے جہاں فائدہ ہوا وہاں کی شہریت لے لی، چیف جسٹس

Share This

 لاہور: دہری شہریت از خود کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ یہ ہیں پاکستان کے نمائندے کہ جہاں فائدہ ہوا وہاں کی شہریت لے لی اور یہاں کی موجیں دیکھی تو یہاں واپس آگئے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں دہری شہریت کیس کی سماعت ہوئی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ 2013 میں برطانوی شہریت چھوڑ چکا ہوں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ  دہری شہریت کا فیصلہ 2012 میں آیا تو پھر ان کی نااہلی تب سے شروع ہونی چاہیے، یہ ہیں پاکستان کے نمائندے جہاں فائدہ ہوا وہاں کی شہریت لے لی، یہاں کی موجیں دیکھی تو یہاں واپس آگئے، انتخاب سے دو دن پہلے وطن کی محبت یاد آگئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس کو اسلام آباد میں سنیں گے، آپ اپنا بیان حلفی عدالت میں جمع کروائیں اور جب نوٹیفکیشن جاری ہوگا تو حلف برداری ہوگی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

The post یہ ہیں پاکستان کے نمائندے جہاں فائدہ ہوا وہاں کی شہریت لے لی، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DauWFc

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages