ملتان: پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے نمائشی میچ میں شدید بدنظمی کے باعث بھگڈر مچ گئی جس میں شعیب ملک زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے نمائشی میچ میں شدید بدانتظامی دیکھنے میں آئی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کے انکار کے باعث پرائز ڈسٹری بیوشن کی تقریب کا انعقاد بھی نہ ہوسکا جب کہ اسٹیڈیم کے انضمام الحق انکلیوز میں بدانتظامی کے باعث بھگڈر مچ گئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ایس ایل تھری کا آفیشل نغمہ جاری کردیا گیا
شدید بد نظمی اور بھگڈر کے باعث مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کے گھٹنے میں چوٹ آئی اور وہ شدید زخمی ہوگئے جب کہ شائقین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو ہوائی فائرنگ بھی کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق نمائشی میچ میں بدانتظامی کے باعث ملتان اسٹیڈیم میں آئندہ میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ایس ایل تھری کے میچز کی ٹکٹیں آن لائن فروخت
The post پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں بھگڈر مچنے سے شعیب ملک زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2nCzUWw
No comments:
Post a Comment