سیف کی وجہ سے کرینہ پھوٹ پھوٹ کر روتی ہیں - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
سیف کی وجہ سے کرینہ پھوٹ پھوٹ کر روتی ہیں

سیف کی وجہ سے کرینہ پھوٹ پھوٹ کر روتی ہیں

Share This

نئی دہلی: کرینہ کپور بالی ووڈ کی باہمت اداکارہ سمجھتی جاتی ہیں لیکن درحقیقت وہ بھی اندر سے ایک مشرقی عورت ہیں جو اپنے شوہر سیف علی خان کی وجہ سے بار بار روتی رہتی ہیں۔

کرینہ کپور 2007 میں شاہد کپور سے قربتوں کے خاتمے کے بعد سیف علی کے قریب آئیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ قربتیں محبت میں بدلی اور پھر 2012 میں دونوں نے شادی کرلی، ان کا ایک ایک بیٹا تیمور علی خان بھی ہے جو ایک سال کا ہوگیا ہے۔ شادی اور بچے کے بعد دونوں میں محبت کم نہیں ہوئی اس کا اظہار دونوں کی جانب سے مختلف طریقوں سے ہوتا رہتا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ سیف علی خان جب گھر پرہوتے ہیں تو شوہر اور بچے کے ساتھ وہ بہت خوش رہتی ہیں لیکن جب بھی وہ کسی کام یا فلم کی شوٹنگ کے لیے گھر سے جاتے ہیں تو انہیں بہت برا لگتا ہے، سیف کے جاتے ہی وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی ہیں۔

The post سیف کی وجہ سے کرینہ پھوٹ پھوٹ کر روتی ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2nJrU5l

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages