اداکار ساجد حسن کے سر میں ہیئر ٹرانسپلانٹ سے گہرا زخم ہوگیا - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
اداکار ساجد حسن کے سر میں ہیئر ٹرانسپلانٹ سے گہرا زخم ہوگیا

اداکار ساجد حسن کے سر میں ہیئر ٹرانسپلانٹ سے گہرا زخم ہوگیا

Share This

کراچی: اداکار ساجد حسن ہیئر ٹرانسپلانٹ کرانے کے بعد  سر میں زخم ہوجانے سے شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکار ساجد حسن ہیئر ٹرانسپلانٹ کے بعد مشکل میں گرفتار ہوگئے ہیں اور ان کے سر پر گہرے زخم بن چکے ہیں۔ ساجد حسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام کو اپنے مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک دوست جو ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجن تھے گزشتہ 9 سال سے اصرار کررہے تھے کہ مجھ سے بالوں کی پیوند کاری کروا لیں لیکن میں انکار کرتا رہا اور بالآخر میں نے  2 ماہ قبل حامی بھر لی اور اپنے دوست ڈاکٹر کے ہاتھوں بالوں کی سرجری کروالی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گنج پن کا شکار ہونے والے مشہور بالی ووڈ ستارے

ساجد حسن نے بتایا کہ سرجری کے دوسرے دن ہی میری طبیعت خراب ہوگئی اور پھر 15 دن تک مجھے ہوش نہ رہی، میں نے اپنے سرجن سے بات کی تو وہ مجھے تسلیاں دیتے رہے،  ہیئرٹرانسپلانٹ میں لاپرواہی کے باعث میرے سر میں زخم ہوگئے جو کم ہونے کے بجائے بڑھتے چلے جارہے ہیں، ایک ماہ سے میں اور میرا خاندان کرب کی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جب بھی کوئی اچھا کردارملا اسے قبول کرلیا

ساجد حسن نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ ہیئرٹرانسپلانٹ کرانے والے شوقین افراد پہلے 10 مرتبہ معلومات حاصل کرلیں کیوں کہ غلط سرجن کے پاس جانے سے یہ حشر ہوجاتا ہے جو میرا ہوا ہے۔

The post اداکار ساجد حسن کے سر میں ہیئر ٹرانسپلانٹ سے گہرا زخم ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GMIrxQ

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages