کراچی: زمزمہ پارک کے قریب قتل کئے گئے چینی باشندے کے موبائل فون کا ڈیٹا پولیس نے حاصل کرلیا جب کہ جائے وقوعہ کی جیو فنسنگ بھی شروع کردی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں گزشتہ روزچینی شہری شین زوکے قتل کی تحقیقات کے لئے پولیس نے سرجوڑ لئے، پولیس نے جائے وقوع کی جیو فنسنگ بھی شروع کردی۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے خول کی فرانزک رپورٹ کے مطابق نائن ایم ایم پستول اس سے پہلے کسی بھی جرم میں استعمال نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول چینی باشندے شین زوکے موبائل فون اورواقعے میں محفوظ رہنے والے دوست کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا، مقتول شین زو کی لاش سرد خانے میں رکھی ہے جسے قانونی کارروائی کے بعد چین بھیج دیا جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں چینی باشندہ ہلاک
سی ٹی ڈی نے واقعے کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا ہے۔ سی ٹی ڈی پولیس دوست کا تفصیلی بیان آج ریکارڈ کرے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے مگر اس کی نوعیت کا تعین باقی ہے، شام تک تمام صورت حال سامنے آجائے گی، فوٹیج سے لگتا ہے کہ انہیں کسی نے بلایا تھا واپس جانے کے لئے کارمیں بیٹھے تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔
The post کراچی میں چینی باشندے کی ٹارگٹ کلنگ؛ پولیس نے اہم شواہد حاصل کرلیے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EIz95w
No comments:
Post a Comment