بنکاک: تھائی لینڈ میں پی آئی اے کے ائیربس طیارے کے حفاظتی معیار کا اچانک معائنہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ائیربس طیارے کے حفاظتی معیار کا اچانک معائنہ کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول سیان نے ایئر بس کے حفاظتی معیار کی اچانک چیکنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے اپنے طیاروں اور مسافروں کے حفاظتی امورپرکوئی سمجھوتہ نہیں کرتی، مسافروں کو محفوظ سفری سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، پی آئی اے کا شعبہ انجینئرنگ طیاروں کی مینٹینس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
مشرف رسول سیان کا کہنا تھا کہ بنکاک کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ائیربس طیارے کے حفاظتی معیار کا اچانک معائنہ کیا گیا اور طیارے میں کوئی نقص نہیں نکلا جس پر تھائی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی حفاظتی امور کی کارکردگی کو سراہا۔
The post بنکاک کے ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کا اچانک معائنہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2E64iic
No comments:
Post a Comment