نہال ہاشمی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
نہال ہاشمی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

نہال ہاشمی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

Share This

 راولپنڈی: مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو دل کی تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق توہین عدالت کیس میں سزا پانے والے (ن) لیگی رہنما نہال ہاشمی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کو دل کی تکیلف کے باعث جیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نہال ہاشمی توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نااہل

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں ایک ماہ قید اور50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی اور انہیں عدالت سے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ ابھی نہال ہاشمی کو جیل میں صرف ایک دن ہی ہوا تھا کہ انہیں دل میں تکلیف کی شکایت پیدا ہوگئی جس کے باعث انہیں جیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شریف خاندان کا احتساب کرنے والوں پرزمین تنگ کردیں گے

واضح رہے کہ نہال ہاشمی نے 28 مئی 2017 کو تقریر میں پاناما فیصلہ سنانے والے ججوں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کی تقریر پر 31 مئی کو ازخود نوٹس لیا تھا۔

The post نہال ہاشمی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DU7lKq

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages