بنی گالہ: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ننھی اسما کے قاتل کی گرفتاری پر خیبرپختونخواپولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک خون کے قطرے سے پولیس نے کیس حل کرلیا۔
مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 4 سالہ ننھی اسما کے کم عمر سفاک قاتل محمد نبی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےاسما کیس میں خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو خون کا صرف ایک قطرہ ملا، اس کے علاوہ کوئی دوسرا ثبوت یہاں تک کہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نہیں تھی لیکن پھر بھی خیبرپختونخوا پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا۔ کے پی پولیس جدید سائنسی اور فورانزک طریقے سے کام کرنے کی مہارت رکھتی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ننھی اسما کے قاتل نے اعتراف جرم کرلیا
عمران خان نے مزید کہا اسما قتل میں پولیس چیف نے پروفیشنل بریفنگ دی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے کوئی سیاسی فتح نہیں دکھائی گئی، پنجاب اور سندھ کی سیاسی اور جرائم پیشہ پولیس اور خیبرپختونخوا کی پروفیشنل پولیس میں یہی واضح فرق ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مردان کے نواحی علاقے گوجر گڑھی سے بچی اسما گھر سے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی بعد میں اس کی لاش گھرکے قریب واقع گنے کے کھیتوں سے ملی تھی۔
The post اسما قتل کیس میں خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی بہت اعلیٰ رہی، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2sdKcB9
No comments:
Post a Comment