سونو نگم کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
سونو نگم کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں

سونو نگم کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں

Share This

ممبئی: گزشتہ برس اذان کو شور قرار دینے والے بھارتی گلوکار سونو نگم کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے دھمکیاں ملنے کے بعد سیکیورٹی بڑھادی گئی۔

نامور بھارتی گلوکار سونگم کو نامعلوم افراد کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نےممبئی پولیس کو تنبیہ کرتےہوئے کہا ہے کہ سونونگم کی سیکیورٹی بڑھائی جائے کیونکہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے مشیر نے پولیس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سونو نگم چند عناصر کے نشانے پر ہیں اور انہیں عوامی مقامات، کسی تقریب یا تشہیری سرگرمی کے دوران نشانہ بنایا جاسکتا ہے لہٰذا ان کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سونو نگم کی اذان سے متعلق توہین آمیز ٹویٹس

انٹیلی جنس کی ہدایات ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے گلوکار کو ناصرف اسپیشل سیکیورٹی فراہم کی ہے بلکہ ان کی حفاظت کو تمام معاملات پر ترجیح دی ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سونو نگم نے گزشتہ برس اذان مخالف ٹوئٹس کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی تھی ہوسکتا ہے اسی معاملے کی وجہ سے انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سونو نگم کی اذان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت

واضح رہے کہ سونونگم نے گزشتہ برس اذان سے متعلق نامناسب ٹویٹ کرتے ہوئے اذان کو شور قرار دیا تھا  اور مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں جبری مذہب پرستی آخر کب ختم ہوگی۔ سونونگم کے ان ٹویٹس نے ناصرف بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا کردیا تھا بلکہ وہ بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے باعث  شدید تنقید کی زد میں بھی آ گئے تھے۔

The post سونو نگم کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Epq2sM

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages