جھڈو: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپورخاص نے14 سالہ لڑکی کو زیادتی کانشانہ بنانے کے الزام میں 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے جبکہ ایس ایچ او جھڈو کے خلاف بروقت مقدمہ درج نہ کرنے پرکارروائی کرنے کاحکم دیاہے۔
فاضل عدالت میں نواحی علاقے علی غلام لغاری کے رہائشی امتیاز لغاری اور والدہ روزینہ نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیاتھاکہ ان کی بیٹی کو فریدلغاری، سجاول لغاری، احمد لغاری، محمدخان، عامر اور چیتن نے ہراساں کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن ایس ایچ او نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تاہم عدالت مقدمہ درج کرنے اور ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کاحکم جاری کرے۔
عدالت کے حکم پر جھڈو پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف زیادتی کی کوشش کے الزام مقدمہ درج کر لیاہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
The post لڑکی سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ عدالتی حکم پر درج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2s4Wr2H
No comments:
Post a Comment