کلبھوشن کی خبر دینے والے بھارتی صحافی کی گمشدگی پر دفتر خارجہ کا اظہار تشویش - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
کلبھوشن کی خبر دینے والے بھارتی صحافی کی گمشدگی پر دفتر خارجہ کا اظہار تشویش

کلبھوشن کی خبر دینے والے بھارتی صحافی کی گمشدگی پر دفتر خارجہ کا اظہار تشویش

Share This

 اسلام آباد: دفترخارجہ نے کلبھوشن یادو کے ’را‘ کے جاسوس ہونے سے متعلق خبر شائع کرنے والے بھارتی صحافی چندن نندے کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت میں سچ بولنا بھی جرم بن گیا، بھارتی اخباد دا کوئنٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ کلبھوشن یادو ملک کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ انالیسز ونگ (را) کا ایجنٹ تھا جو اپنی نااہلی کی وجہ سے مار کھا گیا اور پکڑا گیا۔ کلبھوشن یادو سے متعلق خبردینے والا بھارتی صحافی چندن نندے تھا جس نے کہا تھا کہ کلبھوشن بھارتی ایجنٹ تھا اور پاکستان میں جاسوس کے طور پر کام کرتا تھا لیکن اسے جاسوس تعینات کرنے پر را کے 2 اعلیٰ افسران کو تحفظات تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی اخبار نے کلبھوشن کے را کا جاسوس ہونے کا اعتراف کرلیا

خبر شائع ہونے کے فوری بعد ہی بھارتی خفیہ ایجنسی را میں کھلبلی مچ گئی اور اس  نے پہلے خبر ہٹوائی اور بعد میں صحافی چندن کو ہی غائب کردیا۔ چندن نندے گزشتہ رات سے غائب ہیں اور تاحال ان کا اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی اخبار سے کلبھوشن یادو کی خبر ہٹنے اور صحافی چندن نندے کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اخبار نے دباؤ میں آکر خبرکو ہٹادیا ہے اور خبرلگانے والے صحافی کا اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی اخبار نے کلبھوشن یادو کے جاسوس ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ کیا یہی بھارت میں آزادی اظہار رائے ہے؟۔ چندن نندے کو آخری بار دہلی کی خان مارکیٹ میں دیکھا گیا۔

The post کلبھوشن کی خبر دینے والے بھارتی صحافی کی گمشدگی پر دفتر خارجہ کا اظہار تشویش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EcahSf

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages