حمل:
21مارچ تا21اپریل
کاروبار میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کریں اس کی موجودہ صورت بحال رہنے دیں گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا، گاڑی چلاتے یا راہ چلتے ہوئے محتاط رہئے، افسران کے ساتھ بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے۔
ثور:
22اپریل تا20مئی
کسی نئے دوست سے وابستہ توقع پوری ہو سکتی ہے، اپنے فرائض پوری توجہ کے ساتھ پورے کریں ورنہ ملازمت میں گڑ بڑ ہو سکتی ہے، کوئی اعلیٰ آفیسر مخالفت پر اتر سکتا ہے، مقاصد کی تکمیل لازمی ہو سکتی ہے۔
جوزا:
21مئی تا21جون
کوئی مخالف نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتا ہے آپ کے غلط فیصلے کی وجہ سے کچھ لوگ دشمن بن سکتے ہیں بسلسلہ جائیداد صلح کن طریقے سے کچھ کریں، مقدمہ بازی بہتر نہیں ہے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
نئی ملازمت قدرے جدوجہد کے بعد مل سکتی ہے، افسران کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو سکتے ہیں، تعمیراتی منصوبہ عملی شکل اختیار کر سکتا ہے آمدنی و اخراجات یکساں رہیں گے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
بسلسلہ کاروبار بہت زیادہ بھاگ دوڑ کے بعد ہی آپ کو کچھ حاصل ہو سکے گا، چند قریبی عزیزوں کی سازش رنگ لا سکتی ہے، بعض اہم امور کے سلسلے میں پریشانی ہو سکتی ہے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
ملنے والے تمام ’’چانسز‘‘ سے آپ خصوصی دلچسپی و توجہ کیساتھ استفادہ کرنے کی کوشش کریں ہمارے اس قبل از وقت مشورے کی قدر کرتے ہوئے غیر معمولی بھاگ دوڑ کر لی تو اخراجات پورے ہو سکیں گے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
من پسند فرد کے ساتھ منگنی یا شادی ہو سکتی ہے اپنے مخالفین سے الجھنے کی غلطی نہ کریں بلکہ چند خاص بڑوں کو درمیان میں لا کر مخالفین کی جانب دست صلح بڑھا دیجیے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
خود کو ہمہ وقت مستعد اور باہمت رکھنے کی کوشش کریں تاکہ کسی بھی مرحلے پر آپ گھبرا نہ جائیں گزشتہ ایسا وقت بھی آیا کہ آپ اگر ہمت ہار جائیں تو خاصا نقصان ہو جاتا ۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
آپ کو اپنا مزاج بہت حد تک سرد رکھنا پڑ سکتا ہے اور اسی بات میں آپ کی کامیابی کا راز مضمر ہے بعض معاملات آپ کی خلاف منشاء طے پا سکتے ہیں، اخراجات حتی الامکان گھٹا دیجیے تاکہ کچھ رقم محفوظ رہ سکے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
کاروبار کو ترقی دینے کا موقعہ مل سکتا ہے آپ گزشتہ کی طرح بہت زیادہ محتاط رہ کر ہر کام کیجیے۔ ناکامیاں کم ہی ہونگی، اولاد سے وابستہ کوئی توقع پوری ہو سکتی ہے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
آپ کا مزاج بھی خاصا جذباتی مشتعل اور تیز رہے گا، معمولی معمولی باتوں کو بہانہ بنا کر آپ اپنوں سے بھی بگاڑ پیدا کرتے رہیں گے، خود کو بدلنے کی کوشش کریں ورنہ بہت کچھ کھو سکتا ہے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
کاروبار کرنے والے حضرات محتاط رہ کر بزنس کریں، گھریلو حالات جزوی طور پر حل ہو سکتے ہیں، قریبی رشتہ داروں کا سلوک بھی آپ کے ساتھ بہتر نہ رہ سکے گا۔
The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DIaCwY
No comments:
Post a Comment