ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ نے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم سے چھٹی کرادی۔
بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق ہدایت کار مہیش متہائی کی بھارتی خلائی مسافر راکیش شرما کی زندگی پر مبنی فلم ’سلوٹ‘ میں مرکزی کردار کے لئےعامر خان کی جگہ شاہ رخ خان کو کاسٹ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عامر خان کی فلم نہ کرنے کی مخلتف وجوہات سامنے آئی ہیں جس میں اول وجہ فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کی مصروفیت ہے، جو اگست میں ریلیز کی جائے گی اور دوسری اہم وجہ عامر خان کا فلم ’سلوٹ‘ کی کریٹیو ٹیم کے درمیان اختلافات اورپریانکا کا فلم میں کام کرنے سے انکارہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ، سلمان اورعامر خان کو کھلا چیلنج
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنے کے بعد پریانکا نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، ان کے انکار کی وجہ شاہ رخ اور پریانکا کے درمیان تنازع ہے۔ جب کہ پریانکا کا کہنا ہے کہ فلم نہ کرنے کی وجہ شاہ رخ خان نہیں بلکہ امریکن ٹی وی شو کوانٹیکو ہے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے بھی فلم ’سلوٹ‘ کو اپنی فلم ’زیرو‘ کی وجہ سے کرنے انکار کردیا تھا تاہم بعد میں فلم کے لئے رضامندی ظاہر کردی.
The post شاہ رخ خان نےعامرخان کی چھٹی کرادی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Gr4Dhd
No comments:
Post a Comment