ڈالر کی اونچی اڑان جاری؛ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
ڈالر کی اونچی اڑان جاری؛ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا

ڈالر کی اونچی اڑان جاری؛ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا

Share This

 کراچی: اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈالر کو پر لگ گئے ہیں اور اب روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔

آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے بعد گزشتہ چند روز سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بڑے پیمانے پر خریداری دیکھی جارہی تھی، گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے 25 پیسے اضافے کے بعد 146 روپے 25 پیسے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا تاہم حکومتی اقدامات کے بعد ڈالر دوبارہ 144 روپے پر آگیا تھا۔

بدھ کے روز انٹر مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر کی قیمت خرید میں 5 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں اب ڈالر کی قدر 147 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔  اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 3 روپے اضافے کے بعد 147 روپے ہوگئی ہے۔

 

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدر میں 20 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

The post ڈالر کی اونچی اڑان جاری؛ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2E8r1fp

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages