عافیہ صدیقی کیس بیرون ملک قید پاکستانیوں سے منسلک کرنے کا حکم - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
عافیہ صدیقی کیس بیرون ملک قید پاکستانیوں سے منسلک کرنے کا حکم

عافیہ صدیقی کیس بیرون ملک قید پاکستانیوں سے منسلک کرنے کا حکم

Share This

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس کو بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی ہرتین ماہ بعد پاکستانی کونسلر سے ملاقات ہوتی ہے۔

جسٹس عظمت سعید نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے کہا کہ جائزہ لیں کیا عافیہ صدیقی کی سزا پاکستان میں پوری ہو سکتی ہے؟، عافیہ کا معاملہ بھی دیگر پاکستانی قیدیوں کیساتھ اٹھانے سے شاید کچھ ہوجائے۔

سپریم کورٹ نے عافیہ صدیقی کیس بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

The post عافیہ صدیقی کیس بیرون ملک قید پاکستانیوں سے منسلک کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/30vlvxi

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages