چیف سلیکٹر انضمام الحق ایک ماہ کے طویل دورے پر برطانیہ روانہ - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
چیف سلیکٹر انضمام الحق ایک ماہ کے طویل دورے پر برطانیہ روانہ

چیف سلیکٹر انضمام الحق ایک ماہ کے طویل دورے پر برطانیہ روانہ

Share This

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر چیف سلیکٹر انضمام الحق ایک ماہ تک انگلینڈ میں قیام کے لیے برمنگھم روانہ ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق انضمام الحق پاکستانی دستے کا حصہ نہیں ہوں گے اور ٹیم ہوٹل میں بھی قیام نہیں کریں گے، وہ برمنگھم میں رہائش اختیار کریں گے۔ ابتدائی پلان کے تحت انضمام الحق پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھ کر واپس آئیں گے تاہم اس میں توسیع بھی ممکن ہے۔ انضمام الحق وارم اپ اور ورلڈکپ میچوں میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ قومی کرکٹرز کو اپنے تجربے سے مستفید بھی کریں گے۔

قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں نیٹ پر بلے باز انضمام الحق سے ٹپس بھی لے سکیں گے۔ میگا ایونٹ کے لیے پلیئنگ الیون منتخب کرنے کا اختیار ٹیم کپتان سرفراز احمد، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا ہوگا، تاہم انضمام الحق سے وہ مشاورت کرسکتے ہیں۔

The post چیف سلیکٹر انضمام الحق ایک ماہ کے طویل دورے پر برطانیہ روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2wgfJl8

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages