لاہورمیں گھرمیں لگنے والی آگ نے تین معصوم بچوں کی جان لے لی - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
لاہورمیں گھرمیں لگنے والی آگ نے تین معصوم بچوں کی جان لے لی

لاہورمیں گھرمیں لگنے والی آگ نے تین معصوم بچوں کی جان لے لی

Share This

 لاہور: فیکٹری ایریا میں گھرمیں لگنے والی آگ نے تین معصوم بچوں کی جان لے لی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورکے علاقے والٹن روڈ پرفیکٹری ایریا میں گھرمیں لگنے والی آگ نے تین معصوم بچوں کی جان لے لی جب کہ بچی سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق گھرکی بالائی منزل پرواقع کمرے میں بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے بالائی منزل کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اورامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں  جنہوں نے 5 سالہ حبیبہ اورعلی کو مردہ حالت میں نکال لیا جبکہ 30  سالہ عمران اور دو سالہ نبیہہ کوزخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں نبیہہ بھی جانبرنہیں ہوسکی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم  مختلف پہلوؤں پرتحقیقات کی جا رہی ہیں۔

The post لاہورمیں گھرمیں لگنے والی آگ نے تین معصوم بچوں کی جان لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/30eCDqC

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages