مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری، مزید 2 نوجوان شہید - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری، مزید 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری، مزید 2 نوجوان شہید

Share This

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ستی پورہ میں بھارتی فوج کی 34 راشٹریہ رائفل، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل سروس گروپ کے اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر مشترکہ کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران بھارتی فوج اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے اہلکاروں نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں قابض بھارتی فوج کے خلاف شدید اشتعال پایا جاتا ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے عوامی ردعمل کے خوف سے علاقے میں انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس بند کردی ہیں۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری، مزید 2 نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2E4IVzR

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages