لاہور: نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو احتساب عدالت میں پیش کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کے روبرو پیش کردیا۔ نیب ریفرنس میں شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے علیم خان کی جانب سے وکالت نامہ پیش کیا ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ علیم خان کے خلاف تحقیقات جاری ہے اس لئے انہیں 15 روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیا جائے۔
علیم خان کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ احتساب عدالت کو آنے والے راستے کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دئیے۔ لوئر مال کی دونوں سڑکوں کو ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ چوک تک بند کرکے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا، اس کے علاوہ اینٹی رائٹ فورس کے دستے بھی احتساب عدالت کے اطراف تعینات کئے گئے تھے۔
قومی احتساب بیورو نے گزشتہ روز پنجاب کے وزیر بلدیات علیم خان کو آف شور کمپنیوں اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد سینیئر صوبائی وزیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
The post تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی احتساب عدالت میں پیشی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2tbXewJ
No comments:
Post a Comment